تربت (ہمگام نیوز) لاکالج تربت یونیورسٹی کے سیکیورٹی گارڈ سعید احمد ولد نیک بخت کی جبری گمشدگی کے خلاف ان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے تجابان کے مقام پر ایم 8 شاہراہ کو بلاک کرکے دھرنا دے رکھا ہے۔
شاہراہ پر دھرنا دینے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سعید احمد ایک بے گناہ اور شریف النفس انسان ہیں وہ کافی عرصہ سے لا کالج تربت میں سیکیورٹی گارڈ تھے انہیں دو دن قبل فورسز نے جبری لاپتہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک سعید احمد ولد نیک بخت بازیاب نہیں کیے جاتے ہیں شاہراہ پر دھرنا جاری رکھیں گے اور ٹریفک کی روانی معطل کریں گے۔