شال ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ بارکھان سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک ہی خاندان کے دو عمر رسیدہ افراد سمیت 7 افراد جبری لاپتہ ہوگئے ،جبکہ پسنی سے ایک ہی خاندان کے نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا گیا ہے۔
اہلخانہ کے مطابق 8 مارچ 2025 کو دن کے تین بجے کے قریب ایف سی و پولیس کے اہلکاروں نے ایک بار پھر ہماری گھر پر دن دھاڑے بربریت کرکے داخل ہوئے ہمارے ابو حاجی احمد بخش سمیت سات افراد امام بخش ، عبداللہ جان،محمد طاہر ، محمد اکبر ،غلام رسول اور غلام فرید کونامی شخص کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
انھوں نے کہاہے کہ ہمارے خاندان کے سات افراد کو لاپتہ کیے جانے کے باوجود ہمیں مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک نہایت تکلیف دہ اور خوفناک صورتحال ہے، جس نے نہ صرف ہمارے خاندان کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
ہم بلوچ قوم سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری آواز بنیں۔
دریں اثناء مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تحصیل پسنی سے گزشتہ رات پاکستانی فورسز نےتیمور ولد کریم بخش نامی نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کردیا ہے، جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔