کیچ :(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ،نودز میں آج صبح سیپیک روڈ پر معدنیات سے بھری گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، جبکہ ایک آئل ٹینکر بری طرح تباہ ہوگیا۔
زرائع کے مطابق مسلح افراد نے گھات لگا کر قافلے کو نشانہ بنایا، جس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی، تاہم ماضی میں اس طرح کے حملے بلوچ آزادی تنظیموں کی جانب سے کیے جاتے رہے ہیں، جو پاکستانی قبضے کے تحت جاری وسائل کی لوٹ مار کو نشانہ بناتے ہیں۔
مقبوضہ بلوچستان میں معدنی وسائل کی بے دریغ لوٹ مار کے خلاف مزاحمتی حملے بڑھتے جا رہے ہیں، جبکہ قابض پاکستانی فورسز کی سخت سیکیورٹی کے باوجود سیپیک روٹ پر ہونے والے ایسے حملے پاکستانی ریاستی کنٹرول کی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔