شنبه, مارچ 15, 2025
Homeخبریںوی بی ایم پی کے احتجاج کے 5760 دن: قوم دوست لوگوں...

وی بی ایم پی کے احتجاج کے 5760 دن: قوم دوست لوگوں کے تحفظ کے لیے حکمت عملی طے کریں۔ ماما قدیر  

شال (ہمگام نیوز) وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے احتجاجی کیمپ کو 5760 دن مکمل ہوگئے ہیں۔ وی بی ایم پی بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہی ہے۔

بولان سے سیاسی و سماجی کارکنان شیردل بلوچ، حکیم بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان نے بلوچستان کو جنگ کی آگ میں جھونک دیا ہے اور اب اس آگ کو بجھانے کے بجائے ریاست تشدد اور مزید تشدد کے فارمولے پر عمل کر رہی ہے، جس سے نا صرف صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے بلکہ انسانی حقوق کی پامالیاں بھی معمول بن چکی ہیں۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ قوم دوستوں کو اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے حکمت عملی طے کرنی چاہیے کیونکہ بلوچستان میں جبری گمشدگیاں معمول بن چکی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان بلوچوں سے غلامانہ سلوک کر رہا ہے، اور جب تک یہ صورتحال برقرار رہے گی بلوچ خوشحالی سے محروم رہیں گے۔ بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے باعث کئی خاندان بڑے شہروں اور کراچی میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، لیکن وہاں بھی ریاستی ادارے انھیں سکون سے نہیں رہنے دیتے اور انھیں بھی ریاستی تشدد اور جبری گمشدگیوں کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز