چاغی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے چاغی کے علاقے امین آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے قابض لیویز فورس کی ایک چیک پوسٹ کو گھیرے میں لے کر وہاں تعینات اہلکاروں سے اسلحہ اور وائرلیس سیٹ ضبط کر لیا۔
ذرائع کے مطابق یہ واقع کل رات پیش آیا کہ جب موٹر سائیکل سوار حملہ آور اچانک چیک پوسٹ پر پہنچے اور لیویز اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ اہلکاروں نے فوری طور پر کنٹرول روم کو اطلاع دی، تاہم حملہ آور جوابی کارروائی سے قبل ہی اہلکاروں کے ہتھیار لے کر فرار ہو گئے۔ اس دوران ان کی موٹر سائیکل اور لیویز کا وائرلیس سیٹ جائے وقوعہ پر رہ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ لیویز چیک پوسٹ عوام کو ہراساں کرنے، بھتہ وصولی، غیر ضروری تنگ کرنے اور قابض ایف سی و خفیہ اداروں کے لیے معاونت جیسے سرگرمیوں میں ملوث تھی، جس کے باعث اسے نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے بعد قابض پاکستانی فورسز نے علاقے میں جانچ پڑتال شروع کر دیا، تاہم اب تک کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ قابض پاکستانی قبضہ گیریت کے خلاف جاری مزاحمتی کارروائیوں کا حصہ
ہے۔