چهارشنبه, مارچ 19, 2025
Homeخبریںقابض پاکستانی فورسز ہاتھوں 3 افراد جبری لاپتہ

قابض پاکستانی فورسز ہاتھوں 3 افراد جبری لاپتہ

شال (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ ہرنائی ،گوادر اور تربت سے قابض پاکستانی فورسز ہاتھوں تین افراد جبری لاپتہ ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق خان مری ولد خان گل مری سکنہ غریب آباد تحصیل ہرنائی کو گزشتہ ماہ 13 فروری کو ہرنائی بازار سے حراست میں لینے کےبعد جبری لاپتہ کردیا۔
اہلخانہ کے مطابق جمعہ خان مری کو 2013 اور 2017 میں بھی فورسز نے جبری لاپتہ کیا تھا، لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ جمعہ خان مری کی جبری گمشدگی کی ایف آئی آر درج کروانے کےلیے تین بار متعلقہ تھانہ گئے لیکن پولیس ایف آئی آر درج نہیں کررہی ہے۔

اس طرح گوادر میں دشت کے رہائشی باسط ولد ابراھیم پاکستانی فورسز ہاتھوں رواں ہفتے ہفتہ کے روز جبری لاپتہ ہوگیا ۔

بتایا جارہاہے کہ وہ مزدوری کرنے گوادر آیا تھا کہ انھیں لاپتہ کیاگیا۔

اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے آسکانی بازار سے ایک نوجوان پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ہوا ہے ۔
اہلخانہ کےمطابق گزشتہ رات تربت کے علاقے شاہ آباد آسکانی سے زباد ولد رشید سکنہ ڈنڈار کولواہ کو سیکورٹی اداروں نے شاہ آباد جحام کی دکان سے اٹھاکر لاپتہ کردیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز