شال (ہمگام نیوز) بولان کے علاقے مچھ میں سڑک کنارے ہونے والے بم دھماکے میں لیویز فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب لیویز فورسز کی دو گاڑیاں علاقے سے گزر رہی تھیں۔ دھماکے کی زد میں آ کر ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ زخمی اہلکار کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی ہے۔
تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ مچھ اور گردونواح میں پہلے بھی قابض ریاستی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں، جن میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں پاکستانی قبضے کے خلاف برسرپیکار ہیں۔