ڈھاڈر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ ڈھاڈر میں آج سہہ پہر کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کی گرفتار سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر کی گرفتاری کے خلاف نوجوانوں نے شاہی چوک ڈھاڈر سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جو رندعلی بازار سے ہوتی ہوئی دوبارہ شاہی چوک ڈھاڈر پر پہنچ کر اجتماع کی شکل اختیار کر گئی ۔
ریلی کے شرکاء نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر کی فوری رہائی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے حق میں نعروں سے مزین چارٹ ہاتھوں اٹھا رکھے تھے ریلی کے مظاہرین نے بازار اور شاہی چوک میں کھڑے ہوکر احتجاجی شکل اختیار کی اور دیر تک بی۔وائی۔سی کی قیادت کی رہائی کے حق میں۔لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچ نسل کشی بند کرو کے فلک شگاف نعرے لگائے اور بعد ازاں ڈھاڈر بائی پاس پر رکاوٹیں کھڑی کرکے مرکزی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا اور ڈاکٹر ماہ رنگ کی فوری رہائی کیلئے نعرہ بازی کرتے رہے ۔
بعد ازاں ایس ایچ او ڈھاڈر محمد رفیق خٹک سےکامیاب مزاکرات کے بعد مرکزی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کردیا اور ریلی پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔