چهارشنبه, مارچ 26, 2025
Homeخبریںزاہدان ایرانی فورسز غیر ملکی کے نام پر بلوچوں کو حراست میں...

زاہدان ایرانی فورسز غیر ملکی کے نام پر بلوچوں کو حراست میں لیکرکیمپ منتقل کر نے کا سلسلہ شروع کردیا

زاہدان ( ہمگام نیوز )دزاپ، زاہدان میں ایرانی فورسز کی بلوچ شہریوں کے کیخلاف بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری غیر ملکی کے نام پر بسیں بھر کر مہاجر کیمپ منتقل کیے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آج 23 مارچ 2025 کو ایرانی قابض افواج نے زاہدان کے کشاورز اور زیباشہر کے علاقوں میں چھاپے مار کر بغیر پیدائشی سرٹیفکیٹ (ID کارڈ) کے بلوچ شہریوں کو گرفتار کر نے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق، کئی ایسے افراد کو بھی حراست میں لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جن کے پاس دستاویزات موجود تھے۔

زیر حراست افراد کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکا ہے، لیکن کم از کم دو بسیں اور ایک منی بس بھر کر بلوچ شہریوں کو ممکنہ طور پر غیر ملکی شہریوں کے کیمپ میں منتقل کر دیئے گئےہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت طویل عرصے سے بلوچوں کو ID کارڈ جاری کرنے سے گریزاں ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں بلوچ بچے اسکول جانے سمیت شہری حقوق سے بھی محروم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز