پنجگور ( ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر پنجگور میں بھی پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے خلاف مسلسل دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال اور دھرنا جاری ہے۔
بی وائی سی کے ترجمان نے کہاکہ اس کریک ڈاؤن کے نتیجے میں پہلے ہی کوئٹہ میں تین معصوم جانوں کی شہادت، درجنوں بے دردی سے زخمی، متعدد گرفتاریاں اور بی وائی سی کے آرگنائزر ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کی غیر قانونی نظربندی ہو چکی ہے۔ مزید برآں، BYC کے مرکزی رہنما بیبرگ زہری اور دیگر کو زبردستی غائب کر دیا گیا ہے۔
ادھر پنجگور میں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے مظاہرین پر فائرنگ کی ہے جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کی موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لیں جس سے جبر میں مزید شدت آئی۔