سه شنبه, اپریل 8, 2025
Homeخبریںبلوچستان بھرمیں ہڑتال شاہرائیں بند وڈھ حالات کشیدہ پانچ افراد زخمی

بلوچستان بھرمیں ہڑتال شاہرائیں بند وڈھ حالات کشیدہ پانچ افراد زخمی

خضدار ( ہمگام نیوز ) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی کال پر بلوچستان بھر میں ہڑتال، شاہرائیں بند ،وڈھ میں مظاہرین اور فورسز آمنے سامنے آگئے ،فائرنگ اور لاٹھی چارج سے پانچ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کو خضدار ریفر کردیا گیا ۔

 زخمیوں کو چہرے اور پیٹ اور بدن کے دیگر حصوں میں گولیاں لگی ہیں ۔

یاد رہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں گزشتہ گیارہ دنوں سے تحفظ بلوچ ناموس لانگ مارچ دھرنا لکپاس کے مقام پر جاری ہے ،گزشتہ روز لانگ مارچ کو شال داخل ہونے سے روکنے کے بعد بی این پی نے بلوچستان بھرمیں ہڑتال کا اعلان کردیا ۔

سردار مینگل کا کہنا ہے کہ جب تک ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت دیگر کارکنان کو رہا نہیں کیاجاتا دھرنا احتجاج جاری رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز