پنجگور (ہمگام نیوز) پنجگور کے علاقے وشبود میں گزشتہ دنوں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جانبحق ہونے والے بہارشفیع کی بہن عشرت شفیع، شبانہ شفیع نے اپنی اہلخانہ کے دیگر خواتین کے ساتھ وشبود میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 7اپریل کو رات کے وقت نامعلوم مسلح گاڈی سواروں نے فائرنگ کرکے بہار شفیع ولد شفیع محمد کو قتل اور ہماری فیملی کے دیگر تین نوجوان شاہدزاکر،فرہان ستار اور سہیل شریف کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور تینوں نوجوان ابھی تک کراچی میں زندگی اور موتکی کشمکش میں ہیں.اس واقعہ سے نا صرف ہمارے خاندان بلکہ پورا اہل علاقہ شدید صدمہ سے دوچار ہے اور اہل علاقہ خوفزدہ ہیں.اس وقت ہم پریشان اور شدید کرب میں مبتلا ہیں. ہمارا کسی کے ساتھ کوئی بھی زاتی دشمنی نہیں ہے اور نا ہی ہم نے کسی کا کچھ بھگاڑا ہے.انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ واقعہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلےہماری خاندان کے نوجوانوں کو نشانہ بنا کر شہید کردیا گیا ہے اور بہت سے نوجوانوں کو لاپتہ بھی کیا گیا ہے اور ابھی تک ہماری فیملی کے ایک نوجوان گزشتہ کئی سالوں سے لاپتہ ہیں اور اس جگہ پر جہاں ہمارے نوجوانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اسی جگہ پر گزشتہ چند سال پہلے علاقے کے مسیخا ڈاکٹر جمعہ کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا.اور ہمارے کزن نعیم جان بھی انہی نامعلوم افراد کے ہاتھوں اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں.انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں ہمارے ساتھ یہ کس طرح کی دشمنی ہے جو ختم نہ ہونے کا نام بھی نہیں لے رہا ہے اور ہماری فیملی کے ساتھ اس طرح ظلم کے پہاڑ گراکر ہمیں کیا پیغام دینا چاہتے ہیں.انہوں نے کہا کہ اسـپریس کانفرنس کے زریعے سے ہم پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اور ہماری پوری فیملی کل بھی پر امن تھے اور آج بھی پرامن ہیں.یہ نامعلوم افراد کون ہیں جو ہمیں اس ازیت اور کرب کی کیفیت سے گزار رہے ہیں.اس طرح کے دردناک واقعات سے ہماری پوری فیملی سخت تکلیف سے گزر رہے ہیں اور ہماری فیملی کے دیگر نوجوانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں.انہوں نے کہا کہ جس ریاست میں ہم رہتے ہیں ہماری جان و مال کی خفاظت بھی اسی ریاست کی ہے ریاست ہمیں تحفظ دیں یا جو ہم پر حملہ کرکے ہمارے نوجوانوں کو شہید کر رہے ہیں اُن کے قاتلوں کی نشاندہی کرے.انہوں نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا کے شکرگزار ہیں جو ہماری آواز بن کر ہماری درد اور تکلیف کو پوری دنیا تک پہنچارہے ہیں.