تمپ (ہمگام نیوز) تمپ بالیچہ کے رہائشی افضل بلوچ نے کہا کہ بلوچ نیشلسٹ آرمی کی طرف سے میرے نام کا ذکر کرکے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میں سرکاری ایجنٹ ہوں ایک ریاستی مددگار گروہ کی سربراہی کررہا ہوں۔
میں آج اپنے اس بیان کے توسط سے اس بات کی بہ صرف تردید کرتا ہوں بلکہ میں حلفیہ کہتا ہوں کہ مجھے سرکار اور سرکار سے متعلق کسی بھی گروہ سے نہ کوئی سروکار ہے اور کبھی رہا ہے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی این ائے کی یہ بیان ایک عام اور غریب بلوچ کی جان کو خامخواہ خطرے میں ڈالنے کی مترادف ہے، بلوچستان کی بدامنی کی نظر میں رکھتے ہوئے بلوچ تنظیموں کی چاہئیے کہ وہ ایک عام بلوچ کی اس طرح جان خطرے میں ڈال کر ایسی بے بنیاد الزامات نہ لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی سطح پر کسی بھی قسم کی صفائی دینے کے لئیے تیار ہوں مجھے کوئی ڈر نہیں کیونکہ اس معاملے میرا دامن صاف ہے انہوں نے بلوچ نیشلسٹ آرمی سے درخواست کی کہ وہ اپنی اس بیان کو واپس لیں اور ایک عام اور بے گناہ بلوچ کو اس طرح بغیر کسی وجہ کے بلوچ سماج کے اندر بدنام نہ کریں۔