دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںخاران، انٹیلیجنس اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے ڈکیتی کے واردات کے...

خاران، انٹیلیجنس اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے ڈکیتی کے واردات کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال اور مظاہرہ

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خاران شاپنگ بازار میں جیولرز کی دکان میں ڈکیتی اور اس طرح کے مسلسل وارداتوں کے خلاف خاران شہر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال سمیت احتجاج کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ علاقے میں قابض پنجابی فوج و خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے چوری، ڈکیتی و دیگر وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایف سی و خفیہ ادارے اس سے قبل اپنے لوکل کارندوں کو استعمال کرتے تھے مگر اب ان کارندوں کے ساتھ برائے راست پنجابی و دیگر غیرمقامی شامل ہیں، جنہیں مختلف مقامات پر دیکھا جاچکا ہے۔

چند روز قبل مختلف زایوں سے تصدیق شدہ ایک مصدقہ اطلاع کے مطابق ایف سی و خفیہ اداروں نے علاقے میں لوکل مخبروں و جرائم پیشہ افراد کو یہ ٹاسک دیا تھا کہ وہ بلوچستان نیشنل پارٹی و بی وائی سی کے جتنے کارکنان و ہمدرد ہیں ان کے نام تصاویر نمبر و دیگر ڈیٹا اکھٹا کرکے انہیں فراہم کریں۔ اور اس کے بدلے وہ علاقے میں جو بھی کرنا چاہتے ہیں انہیں مکمل چوٹ اور آزادی ہے۔ مگر اب معاملہ اس سے بھی آگے جاچکا ہے، اب فقط لوکل مخبر نہیں بلکہ خفیہ ادارے و پنجابی فوج کے اہلکار بذات خود ڈکیتیوں میں حصہ لے رہے ہیں جس کے چشمدید گواہ بھی موجود ہیں۔

حتہ کہ پولیس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چند چند وارداتوں کے بعد جب کارندوں کا تعاقب کیا گیا تو وہ ایف سی کیمپ کی جانب جاتے دیکھے گئے اور یقینا کیمپ کے اندر داخل ہوئے۔

یہی کارندے رات کی تاریکی میں گھروں پر چھاپے مارتے ہیں اور دن دہاڑے دکانیں لوٹتے ہیں۔

گزشتہ روز شاپنگ بازار میں واقع ایک جیولرز کی دکان میں کارندوں نے دن دہاڑے ڈکیٹی کی اور مزاحمت پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ دکاندار کے مطابق مسلح افراد دکان سے قریب 18 لاکھ روپے کیش اور بارہ لاکھ روپے کا سونا لے گئے ہیں۔

واقعے کے خلاف گزشتہ روز شاپنگ بازار بند کی گئی تھی اور احتجاج و ہڑتال کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

بازار پنچائیت کا ایک گروپ شہید فدا چوک پر دھرنا دے رہی ہے جبکہ دوسرا گروپ چیف چوک پر دھرنے میں بیٹھی ہے۔

احتجاجی دھرنوں سے بازار پنچایت سمیت اور دوسرے مختلف مکاتب فکر نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور سب نے یک زبان ہوکر چوروں کو بااثر اور کارڈ ہولڈر قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز