چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںخاران میں قابض فورسز کا سرچ آپریشن جاری چادر وچاردیواری کی پامالی...

خاران میں قابض فورسز کا سرچ آپریشن جاری چادر وچاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے گھروں کی تلاشی لی جارہی ہے۔

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج دوپہر 1 بجے سے خاران شھر میں گْواش روڈ کے قرب و جوار میں پاکستانی فورسز بڑی تعداد میں سرچ آپریشن کرکے گھر گھر کی تلاشی کررہے ہیں

ذرائع کے مطابق ہمارے نمائندے کے مطابق کل رات تقریباََ آٹھ بجے خاران گْواش روڈ پر قائم ایک فوجی چیک پوسٹ پر بلوچ مزاحمت کاروں نے جدید ہتھیاروں سے ایک منظم اور موثّر حملہ کیا۔ جس میں فورسز کو نقصانات کا قوی اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

یادرہے کل رات حملے کے بعد بھی فورسز نے بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قریبی علاقے کو گھیرے میں لیکر عام شہریوں کو تشدّد کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز