پنجشنبه, اپریل 24, 2025
Homeخبریںخاران میں غیرمقامی آلہ کار کے ٹھکانے پر دستی بم حملے کی...

خاران میں غیرمقامی آلہ کار کے ٹھکانے پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

خاران (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 13 اپریل کو ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر شاہ میر بور ایریا میں منظور نامی ایک غیرمقامی ریاستی آلہ کار کے ٹھکانے پر دستی بم حملہ کیا۔

منظور گزشتہ ایک عرصہ سے علاقے میں پاکستانی خفیہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان کی ایماء پر مقامی لوگوں کو دھمکی آمیز پیغامات بیجھنے اور بلیک میلنگ جیسے ہتھکنڈوں میں ملوث ہے۔

یہ حملہ ایک وارننگ کے طور پر کیا گیا جس کے توسط سے مذکورہ آلہ کار کو تنبیہ کرتے ہیں کہ فوری علاقے سے نکل جائے، بصورت دیگر اگلی مرتبہ اسے برائے راست نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز