دوشنبه, اپریل 28, 2025
Homeخبریںتربت، عصا ظفر کی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ساتھیوں سے بھوک...

تربت، عصا ظفر کی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ساتھیوں سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل

تُربَت (ہمگام نیوز)بلوچ سیاسی رہنما عصا ظفر نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گلزادی بلوچ، شاہ جی بلوچ اور بیبگر بلوچ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی جاری بھوک ہڑتال ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پر دباؤ ڈالنے یا اس سے کسی قسم کی ہمدردی کی توقع عبث اور فضول ہے۔

عصا ظفر کا کہنا تھا کہ موجودہ ریاستی رویے سے یہ صاف ظاہر ہے کہ بلوچ قیادت کی بھوک ہڑتال یا دیگر احتجاجی اقدامات سے ریاست کو کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ وہ چاہتی ہے کہ قیادت خود کو نقصان پہنچائے۔ ایسی صورت حال میں بھوک ہڑتال جاری رکھنا خود اپنے آپ کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ریاست سے انصاف یا ردعمل کی امید ہی باقی نہیں رہی تو ہمدردی کا پیغام دینا بے معنی ہوچکا ہے۔ بلوچ سیاسی قیادت، وکلا، سماجی تنظیموں اور علمائے کرام سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کو قائل کریں کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کریں اور اپنی توانائیاں بلوچ عوام کی امیدوں اور مستقبل کی جدوجہد کے لیے محفوظ رکھیں۔

عصا ظفر نے واضح کیا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کے زیر حراست ساتھی بلوچ قوم کی امید اور مستقبل کی علامت ہیں لہٰذا ان کی صحت اور زندگی کو نقصان پہنچنے سے بچانا تمام باشعور طبقات کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز