شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مچھ سے قابض پاکستانی فورسز نے دو بلوچ نوجوانوں کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے نوجوانوں کی شناخت اسلام ولد چاتی خان مندوانی اور فدا ولد دوران کے ناموں سے ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ ان نوجوانوں کو قابض پاکستانی فورسز نے 24 اپریل بروز بدھ بولان کے علاقے مچھ سے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا، اور وہ تاحال لاپتہ ہیں۔