منگچر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم مسلح افراد نے ریاستی آلہ کار و کٹھ پتلی وزیر ضیاء لانگو کے نجی کارندوں پر فائرنگ کیا۔
حملے کے نتیجے میں چار کارندے موقع پر ہلاک ہوگئے ہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق حملہ ضیاء لانگو کے رہائش گاہ کے قریب پیش آیا، حملے میں کم از کم 4 کارندوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ضیاء لانگو پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی ایماء پر بلوچ قومی تحریک کے خلاف تمام قوم دشمن ہتھکنڈوں میں ملوث ہے۔ اس کے نجی کارندے ڈیتھ سکواڈ کی مانند سماجی برائیوں سمیت بلوچ نسل کش اقدامات میں ملوث ہیں۔ جن کارندوں کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ ضیاء لانگو کے انتہائی قریبی بندے بتائے جارہے ہیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔