شنبه, مې 17, 2025
Homeخبریںکُلبر: ایف سی کے لیے راشن لے جانے والی گاڑیوں پر مسلح...

کُلبر: ایف سی کے لیے راشن لے جانے والی گاڑیوں پر مسلح افراد کا حملہ، سامان نذر آتش، گاڑی ضبط

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کُلبر میں قابض پاکستانی فورسز (ایف سی) کے لیے راشن لے جانے والی گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔

یہ واقعہ منگل کے روز شام چار بجے شاہاپ روڈ پر پیش آیا، جب مسلح افراد نے راستے پر ناکہ بندی کرکے راشن لے جانے والی گاڑیوں کو روک کر اپنے قبضے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق دو گاڑیوں پر مشتمل اس قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آوروں نے راشن کو نذر آتش کردیا، جبکہ ایک گاڑی کو اپنے ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ قابض فورسز مقامی کرایے کی گاڑیاں بھاری معاوضے پر حاصل کرکے اپنے لیے راشن منگواتی ہیں۔

مقبوضہ بلوچستان کی آزادی کے لیے سرگرم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) پہلے بھی کئی بار وارننگ جاری کرچکی ہے اور اس راستے کو غیر معینہ مدت کے لیے بند قرار دے چکی ہے۔

تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز