اصفہان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز بدھ کو فجر کے وقت اصفہان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی جسے اس سے قبل عدالت نے منشیات کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔
اس بلوچ قیدی کی شناخت 38 سالہ جابر شے کرمزی ولد حبیب ساکن خاش کے نام سے ہوئی۔
کہا جاتا ہے کہ جابر کو 2018 میں نایین سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے منشیات سے متعلق الزامات میں موت کی سزا سنائی تھی۔ پیر کو اسے اپنی سزا پوری کرنے کے لیے اصفہان جیل میں قید تنہائی میں منتقل کیا گیا، اور اس کے اہل خانہ کو آخری ملاقات کے لیے فون کے ذریعے جیل بلایا گیا تھا۔