بارکھان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر بارکھان کے علاقے تنگ کریر میں پاکستانی فورسز نے ایک جعلی مقابلے میں زیر حراست تین افراد کو قتل کر دیا، جن کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ طویل عرصے سے جبری طور پر لاپتہ تھے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح سی ٹی ڈی کی جانب سے ایک جعلی مقابلے کے بعد تین لاشیں رکنی بی ایچ یو اسپتال منتقل کی گئیں، جن کی شناخت عبدالرحمن بزدار ولد فیض محمد بزدار، فرید بزدار ولد رحیم بزدار سکنہ راڑہ شم اور سلطان مری ولد عیدو مری کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ تینوں افراد کئی مہینوں سے لاپتہ تھے، اور ان کے لواحقین نے اُن کی بازیابی کے لیے مختلف فورمز پر آواز بھی اٹھائی تھی۔


