ہرنائی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہرنائی سنجاوی روڈ طور خام سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنھیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہرنائی لیویز انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اپنے قبضے میں لیکر ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی ہیں، لیویز حکام کے مطابق ان لاشوں کی شناخت کی جارہی ہے۔