تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تربت میں نامعلوم مسلح افراد کئ فائرنگ سے اسلحہ ڈیلر عاقب شکاری جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق عاقب اپنے گھر سے نکل کر تربت شہر کی طرف جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے تربت ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔


