جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںدُکی، یارو میں ڈیتھ سکواڈ سرغنہ اکبر ناصر کے ٹھکانوں پر حملہ،...

دُکی، یارو میں ڈیتھ سکواڈ سرغنہ اکبر ناصر کے ٹھکانوں پر حملہ، علاقے میں متعدد گھنٹے سرمچاروں کی ناکہ بندی 

دُکی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 20 جون کو بلوچ آزادی پسند تنظیم کے سرمچاروں نے دُکی کے علاقے یارو میں ناکہ بندی کرکے ایریا کو اپنے کنٹرول میں لیا، اور علاقے میں موجود بدنام زمانہ ڈیتھ سکواڈ سرغنہ اکبر ناصر کے متعدد ٹھکانوں پر شدید نوعیت کا حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیتھ سکواڈ و سرمچاروں کے درمیان جھڑپ کا سلسلہ 6 بجے شروع ہوا۔ علاقے میں شدید فائرنگ اور پے در پے دھماکوں کی آوازیں مسلسل 8 بجے تک سنائی دیں۔ تاہم آزادی پسند تنظیم کی جانب سے سڑکوں پر ناکہ بندی کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ڈیتھ سکواڈ کے ٹھکانوں پر حملے میں کارندوں کو شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی اطلاع ہے کہ حملے کے حملے سے قبل و حملے کے دوران متعدد کارندے اپنے مورچے اور ٹھکانے چھوڑ کر بھاگ گئے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز