قلات (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت علی حسن ولد محمد رمضان اور اس کے ساتھی نبی داد کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دونوں افراد پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ اداروں کے مقامی کارندے تھے، جو شال، قلات، منگچر اور خضدار سمیت مختلف علاقوں میں قابض فوج کی مدد کرتے تھے۔ انہیں بلوچ عوام کے خلاف فوجی جارحیت کے دوران نشاندہی اور راستہ دکھانے جیسی سرگرمیوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

تاحال کسی آزادی پسند مسلح تنظیم نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔