یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںشال قابض فورسز چیک پوسٹ پر بم حملہ، تربت سے آج بھی...

شال قابض فورسز چیک پوسٹ پر بم حملہ، تربت سے آج بھی نعش بر آمد 

شال ،تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال ہزار گنجی میں نامعلوم افراد نے قابض پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کی رئیسانی چیک پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

حکام نے دھماکے کی تصدیق کردی ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں مقبوضہ بلوچستان سے نعشیں ملنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آج تربت کے علاقہ کونشکلات سے بلیدہ کے رہائشی شخص شے حق ولد انور نامی شخص کی نعش ملی ہے ،مقامی انتظامیہ نے اطلاع ملنے پر نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیا ، مزید تفتیش جاری ہے ، واضح رہے گزشتہ روز بھی تر بت زبیدہ جلال روڈ سے گولیوں سے چھلنی شخص کی نعش ملی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز