سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںقلات: کوئٹہ کراچی مین آر سی ڈی شاہراہ پر آج پھر بلوچ...

قلات: کوئٹہ کراچی مین آر سی ڈی شاہراہ پر آج پھر بلوچ رزسٹینس فائیٹرز کی جانب سے پری ایمپٹو سٹرائیک، بینچا کے مقام پر آپریشنل سرگرمیاں جاری

قلات (ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج ایک مرتبہ پھر قلات کے علاقے بینچا کے مقام پر بلوچ رزسٹینس فائیٹرز نے کوئٹہ کراچی مین شاہراہ پر ایک منظم پر ایمپٹو سٹرائیک کیا ہے۔

مقامی ذرائع کی جانب سے آمدہ معلومات کے مطابق اس سٹرائیک کے تحت بلوچ قومی رزسٹینس فورس نے علاقے میں اپنی آپریشنل وجود اور کنٹرول مضبوطی کے ساتھ برقرار رکھتے ہوئے شاہراہ پر ٹیکٹیکل چیک پوائینٹس قائم کیے ہیں جس کے نتیجے میں قابض ریاست کو لاجسٹکیکل رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

راجی فورس کی جانب سے شاہراہ پر آپریشنل سرگرمیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب بھی قلات کے علاقے دشت گوران کے مقام پر اسی طرز کا سٹرائیک ہوا تھا جسکی ذمہ داری قومی رزسٹینس فورس بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کیا تھا۔

تاہم مذکورہ سٹرائیک ابھی تک جاری ہے اور اس کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز