خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل خاران شہر میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکوں کا نشانہ خاران شیخ مسجد کے قریب واقع ڈی آئی جی (رخشان) کا آفس تھا۔
دھماکوں کے بعد تین مقامی افراد کو پولیس نے زخمی حالت میں خاران سول ہسپتال منتقل کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد ڈی آئی جی آفس کے قریب کام کررہے تھے جوکہ حملے کی زد میں آئے ہیں۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کیا ہے۔


