ڈھاڈر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ ڈھاڈر میں اریگیشن آفس کے قریب بم دھماکہ ہوا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو راہگیر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا گیا ۔
ایس ایچ او ڈھاڈر منظور احمد ابڑو کے مطابق، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ایم ایس ڈھاڈر ڈی ایچ کیو کے مطابق زخمیوں کی شناخت لعل محمد مستوئی اور میر حسن کے نام سے ہوا ہے۔
تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ بم کا نشانہ پولیس ، قابض پاکستانی فورسز یا ان کے مقامی مسلح جتھے کے کارندے تھے ۔
دھماکہ کی ذمہداری تاحال کسی تنظیم نے بھی ابتک قبول نہیں کی ہے۔


