کراچی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں موبائل کے دکان سے نوجوان دکاندار اغوا ۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق کراچی کے مشہور کاروباری مرکز صدر کے عمّا ٹاور سے سادہ کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش مسلح افراد نے کاروباری نوجوان کاشف یعقوب سکنہ لیاری کو اغوا کر کے لاپتہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شام چھ بجے کے قریب پیش آیا جب وہ اپنے موبائل کے دکان میں تھے کہ چند لوگ آ کر انہیں وہاں سے اٹھا کر لےگے ،جس کے بعد نوجوان لاپتہ ہے ۔


