تربت (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 7 سالہ بچے کی 1 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔
وکیل جاڑین دشتی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بچے کی ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت تربت سے رجوع کیا گیا انسداد دہشت گردی کی عدالت نے صہیب خالد کی ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی صہیب خالد تربت میں ساتویں جماعت کا طالب علم ہے ۔
یاد رہے گزشتہ دنوں بلوچستان کے شہر تربت میں 7سالہ بچے صہیب خالد پر سی ٹی ڈی مکران کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
بچے پر فورتھ شیڈول میں شامل گرفتار ملزم کی تقریر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام ہے ۔


