یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںشال اور میرجاوہ سے دو افراد قابض ایرانی و پاکستانی فورسز...

شال اور میرجاوہ سے دو افراد قابض ایرانی و پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ

شال ،میر جاوہ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال کے علاقے کلی قمبرانی سے پاکستانی فورسز نے گزشتہ شب چھاپہ مار کر
محسن شاہوانی ولد دین محمد شاہوانی نامی شخص کو اس کے گھر سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ۔

اس طرح میر جاوہ سے قابض ایرانی فورسز نے گزشتہ ماہ، جمعرات 31 جولائی 2025 کو میرجاوہ کے آبی ذخائر کے علاقے میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر 20 سالہ ایک بلوچ شہری عبدالغفار آذرنوش ولد مراد بخش کو تشدد کرتے ہوئے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق قابض فوج نے صبح 5 بجے اس بلوچ شہری کے والد کے گھر پر چھاپہ مارا، گھر کے مکینوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، اور عبدالغفار کو گرفتار کرلیا۔

ابھی تک اس شہری کی گرفتاری کی وجہ، لگائے گئے الزامات اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز