یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںاسلام آباد بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جاری دھرنے کی جگہ تبدیل...

اسلام آباد بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جاری دھرنے کی جگہ تبدیل کرنے سے روک دیا گیا، احتجاج 19ویں روز بھی جاری

اسلام آباد ( ہمگام نیوز ) اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی اور لاپتہ افراد کی اہلخانہ کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی رہائی اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے کے مطالبے پر اسلام آباد میں جاری دھرنے کو آج 19 دن مکمل ہو گئے ۔

احتجاج میں شریک خاندانوں میں خواتین، بزرگ اور بچے شامل ہیں، جو پُرامن احتجاج کے ذریعے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔

اتوار کے روز مظاہرین نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ وہ دھرنے کو اسلام آباد پریس کلب کے سامنے منتقل کریں گے، کیونکہ موجودہ مقام کئی ہفتوں سے سیکیورٹی رکاوٹوں کی زد میں ہے۔ تاہم، جیسے ہی مظاہرین نے پریس کلب کی جانب مارچ کی کوشش کی، پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور انہیں پریس کلب کے سامنے بیٹھنے سے روک دیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ آئینی و جمہوری حق کے تحت پرامن احتجاج کر رہے ہیں اور ان کا مقصد کسی کو تکلیف یا پریشانی پہنچانا نہیں، لیکن پولیس کے سخت اقدامات اور راستوں کی بندش شہریوں کی روزمرہ زندگی میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

احتجاج میں شریک خاندانوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ دباؤ کے باوجود اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلسل ہراسانی اور نامناسب رویے کے باوجود وہ اپنے مقصد کے لیے پرعزم ہیں۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز