پنجگور (ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پنجگور تارآفس جنگلات آفس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ روز فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے لیویز حوالدار اصغر کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ دکان پر موجود تھے۔ واقعہ کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔


