شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںقصرقند، نکہچ اور نیکشہر کے سنگم سے دو بلوچ نوجوان گرفتاری کے...

قصرقند، نکہچ اور نیکشہر کے سنگم سے دو بلوچ نوجوان گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ

زاہدان ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان گوانک نیوز کے رپورٹ کے مطابق یکم اگست 2025 کو قابض ایرانی فورسز نے بلوچستان کے علاقے نکہچ، قصرقند اور نیکشہر کے سنگم پر دو نوجوان بلوچ شہریوں کو گرفتار کیا، جن کا تعلق مختلف دیہاتوں سے ہے۔ پانچ دن گزرنے کے باوجود دونوں نوجوانوں کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہ ہونے پر ان کے اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ مقامی آبادی میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

فورسز ہاتھوں گرفتار ی کے بعد لاپتہ ہونے والے دونوں افراد کی شناخت 23 سالہ عبداللہ اربابی ولد میرو، رہائشی نوکائیکل، نکہچ اور 30 سالہ محمد اربابی فرزند نواب، رہائشی مهبان، نیکشہر کے طور پر ہوا ہے۔ دونوں آپس میں خالہ زاد بھائی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وہ نیکشہر کی جانب سفر کر رہے تھے جب دوپہر کے وقت قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے انہیں روک کر گرفتار کر لیا۔

اب تک ایرانی حکام نے ان نوجوانوں کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی، نہ ہی ان کی موجودہ جگہ یا صحت سے متعلق کوئی اطلاع دی ہے۔ سرکاری سطح پر مسلسل خاموشی اور بے خبری ہے ، ان کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کے کارکنان کے پریشانی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے بلوچستان میں اس طرح کی جبری گرفتاریوں، وکیل تک رسائی سے محرومی، اور خاندان سے رابطے کی اجازت نہ دینا انسانی اور شہری حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ جو بدقسمتی سے بارہا دہرائی جا چکی ہے اور اب تک اس پر کوئی جوابدہی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز