Homeخبریںتمپ گومازی میں فورسز کا مارٹر گولہ داغ نے سے ایک...

تمپ گومازی میں فورسز کا مارٹر گولہ داغ نے سے ایک بچہ جاں بحق، تین زخمی

تمپ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گومازی میں اتوار کی شام بلوچ سرمچاروں نے قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے شہید کیپٹن جھانگیر کے گھر میں قائم چوکی پر حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصانات سے دو چار کردیا۔

بعد ازاں قابض فورسز نے آبادی کی جانب مارٹر گولہ داغ دیا ، فائر کیا گیا مارٹر گولہ آبادی پر گرنے سے چار بچے زد میں آگئے ۔

عینی شاہدین اور اہل خانہ کے مطابق زخمی بچوں میں 2 سالہ عبداللہ ولد فہد، 3 سالہ محمد ولد غفور، اور فاضل ولد فیصل شامل ہیں جو مدرسے سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ دھماکا ہوا۔

حادثے میں 12 سالہ محمد ولد عبدالغفور نامی بچہ شدید زخمی ہوا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز