تربت ،مستونگ ،منگچر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت میں گھر پر دستی بم حملہ دو خواتین زخمی ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق تربت میں سوموار منگل کی درمیانی رات 11 بجے کے قریب بلوچ بازار، آپسر میں، قابض ریاستی مقامی جھتے کے آلہ کاروں نے خداداد نامی شخص کے گھر پر دستی بم پھینک دیا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔
جس کے نتیجے میں دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔
علاوہ ازیں مستونگ میں نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس پر دستی بم پھینک دیا ، بم کمپلیکس کےقریب باغیچہ میں گرا کر پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
دریں اثناء کیچ کے علاقہ ہوشاب بَل ڈیم کے مقام پر قائم قابض فوجی چوکی پر مسلح افراد نے راکٹ لانچر دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا ۔
ادھر منگچر میں چار زوردار دھماکوں کی اواز سنی گئی ،
مزید تفصیلات آنا باقی ہیں ۔


