اسلام آباد ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان سے بلوچ یکجہتی کمیٹی اور جبری لاپتہ افرا کی اہلخانہ نے آج مسلسل 30 ویں دن جاری جدوجہد مقامی انتظامیہ کی جانب سے ایک ماہ سے مسلسل روڑے اٹکانے کے بعد بلآخر نیشنل پریس کلب کے سامنے پہنچ دھرنا دینے میں کامیاب ہو گئے ۔
یاد رہے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے رہنماؤں کی فوری رہائی اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا خاتمہ کیاجائے ۔دھرنے میں عمر رسیدہ خواتین، بچے اور طلباء شامل ہیں، دھرنے کی قیادت ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ اور جبری لاپتہ افراد کے عمر رسیدہ خواتین لواحقین کر رہی ہیں ، جنہوں نے ایک ماہ کی شدید بارش اور گرمی، ایذا رسانی اور سڑکوں کی بندش کا سامنا کیا۔
آج ریلی کے دوران ایک بزرگ ماں اپنے اکلوتے بیٹے کی بازیابی کیلے حصہ لیکر اچانک غم سے نڈھال ہوکر بے ہوش ہوگئیں اس دوران وہ مسلسلہ اپنے بیٹے کو پکار رہی تھیں ۔


