قلات (ہمگام نیوز): اطلاع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے قلات کے علاقے نرمُک سے ریاستی دلار بھلو خان ولد گدائی لہڑی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھلو خان کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھلو خان ریاستی لیویز اہلکار ہونے کے ساتھ ساتھ بلوچ نسل کشی میں دشمن کے شریکِ جرم تھے۔ ان کی سرپرستی میں کئی بلوچ نوجوانوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ وہ ریاستی جارحیت میں بھی سہولت کاری میں پیش پیش رہے۔
مزید ذرائع کے مطابق ان گھناؤنے جرائم کے باعث بھلو خان بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو مطلوب تھے۔
تاہم، تاحال کسی بلوچ مسلح تنظیم نے اس ہلاکت کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


