قلات :(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں گزشتہ دنوں قابض پاکستانی نام نہاد جشنِ آزادی کی تقریبات پر سرمچاروں نے متعدد حملے کئے۔
ذرائع کے مطابق منگچر میں قائم کالج میں متوقع تقریب کے پیشِ نظر قابض پاکستانی فورسز ایف سی کی موجودگی کے باوجود 12 اگست کو دوپہر تقریباً 12 بجے سرمچاروں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں تیاری منسوخ کردی گئی جبکہ منگچر بازار کو قابض فورسز نے سیل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو دن تقریباً ایک بجے دوبارہ اسی کالج پر حملہ کیا گیا، جس کے باعث نام نہاد جشنِ آزادی کی تقریب بری طرح متاثر ہوئی۔
یاد رہے کہ قابض پاکستانی فورسز اور اس کے نام نہاد جشنِ آزادی کی تقریبات پر اس نوعیت کے حملے ماضی میں بھی بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے کئے جاتے رہے ہیں، تاہم تازہ حملوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔


