یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںناصر آباد میں چار روز سے کرفیو کا سماں،دکانیں کھولنے پر فورسز...

ناصر آباد میں چار روز سے کرفیو کا سماں،دکانیں کھولنے پر فورسز نے متعدد شہریوں کو گرفتار ،آل پارٹیز کی مذمت

تربت (ہمگام نیوز )
بلوچستان کیچ کے علاقے ناصر آباد میں گذشتہ چار روز سے کرفیو کا سما بازار مکمل طور پر بند اور پاکستانی فورسز نے شہریوں کو دکانیں کھولنے سے باز رکھا ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے پر متعدد دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق علاقے میں کرفیو کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ بازار کی بندش کے باعث اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

دوسری جانب آل پارٹیز کیچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 12اگست سے لیکر اب تک ناصر آباد بازار کو مکمل طورپر بند کرکے وہاں غیر اعلانیہ کرفیو لگایا گیاہے جو قابل مذمت عمل ہے ۔

بیان میں کہاگیا کہ اس وقت ناصر آباد میں کرفیو کا سماں ہے لوگ گھروں میں محصور کیے گئے ہیں،کھانے پینے کے اشیاء ختم ہو چکے ہیں عوام کو فوری طورپر اذیت سے بچایا جائے۔

بیان میں کہا ہے آل پارٹیز کیچ عوام کے ساتھ ہے اور اس اقدام کو عوام دشمن اقدام سمجھتی ہے اس سے عوام کو ناکردہ گناہوں کی سزادی جارہی ہے۔

آل پارٹیز نے کہاکہ گزشتہ دنوں کچھ لوگوں نے دکانیں کھولیں جن کو گرفتار کیا گیا اور بعد میں رہا کردیئے گئے عوام کو بلاوجہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے تنگ کیا جاتا ہے۔

بیان میں ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ فوری طورپر اس اہم علاقائی مسئلے کو حل کریں اور ناصر آباد کے عوام کو تحفظ فراہم کریں اور وہاں کے روزمردہ معمولات کو بحال کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز