شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںپنجگور مسلح افراد کا سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے ٹھکانے پر...

پنجگور مسلح افراد کا سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے ٹھکانے پر حملہ 4 افراد ہلاک، ایک زخمی

پنجگور ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور سوردو میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری مسلح افراد کے اڈہ پر حملہ کرکے باپ دو بیٹوں سمیت چار افراد کو قتل کردیا ۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت غلام سرور ولد محمد نور، اسلام اور نظام ولد غلام سرور سکنہ گچک، سوردو، حبیب اللہ ولد شاہ محمد سکنہ گریشہ خضدار اور زخمی کا علی احمد سکنہ شال کے نام سے ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے افراد کا تعلق ایک سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ سے ہے جو علاقے میں سماجی برائیوں سمیت نوجوانوں کے اغوا اور ماورائے عدالت قتل میں ملوث رہے ہیں۔

سرکاری کارندوں کو مارنے کی ذمہ داری کسی مسلح تنظیم نے ابتک قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز