یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںشال سے خاران کا رہائشی نوجوان فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ، تربت مغوی...

شال سے خاران کا رہائشی نوجوان فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ، تربت مغوی شخص کی نعش بر آمد

شال ،تربت ( پمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان خاران کے علاقے گھروک سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علم فواد سیاپاد ولد عطاالرحمن سیاپاد کو گزشتہ شب شال سول ہسپتال کے قریب سے قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔

عینی شاہدین کے مطابق فواد کو فورسز اہلکاروں نےزبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے ، اہلخانہ کے مطابق ان کا کچھ پتا نہیں چل سکا ہے کہ انھیں کہاں منتقل کیاگیا ہے ۔

علاوہ ازیں تربت میں سوراپ ڈیم کے قریب ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتول کی شناخت لال بخش ابدین کے نام سے ہواہے جو شاہی تمپ تربت کے رہائشی اور طالب علم ہے۔

اہل خانہ کے مطابق لال بخش 6 اگست کو لاپتہ ہوئے تھے جس کے بعد ان کا کوئی سراغ نہیں ملا سکا تھا تاہم آج ان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز