یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںشال ،کیچ، جامعہ بلوچستان کے طالب سمیت دو نوجوان قابض...

شال ،کیچ، جامعہ بلوچستان کے طالب سمیت دو نوجوان قابض فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کیچ کے علاقے زامران سے تعلق رکھنے والے بلوچستان یونیورسٹی کے سوشل ورک ڈپارٹمنٹ کے طالب علم عمران بلوچ کو 27 اگست کی رات قابض پاکستانی فورسز نے شال کے علاقے اے ون سٹی میں اُن کے گھر سے چھاپہ دوران حراست میں لے کر جبری لاپتہ کر دیا ۔

عمران بلوچ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک پرامن شہری اور یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ اگر عمران بلوچ پر کسی قسم کا الزام یا مقدمہ ہے تو اُن کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ خاندان کو بے یقینی اور اذیت سے نجات مل سکے۔

اہلخانہ نے مزید کہا کہ عمران بلوچ کی بازیابی کے لیے اعلیٰ حکام نوٹس لیں اور انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

علاوہ ازیں کیچ کے علاقہ نوانو سے اطلاع ہے کہ قابض پاکستانی ریاستی فورسز نے لیاقت ولد غلام رسول نامی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز