یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںشال بم دھماکہ،دیگر واقعات میں خاتون، دو پولیس اہلکاروں سمیت...

شال بم دھماکہ،دیگر واقعات میں خاتون، دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ھلاک 3 زخمی

شال ( ہمگام نیوز ) شال کے علاقے ہزار گنجی میں نجی عمارت پر دستی بم حملہ۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

علاوہ ازیں کوئٹہ ہزارہ ٹاون میں ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ کسی بھاری چیز سے سر پر مارا گیا جس سے سر پھٹ گیا پھر چھت سے گرایا گیا۔خاتون کی لاش کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈیرہ مراد جمالی جعفرآباد کے قریب ڈی جی پی ڈی ایم اے کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 آر آر جی اہلکار ھلاک جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان گزشتہ شب جکیب آباد اور جعفرآباد میں ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعدواپس آرہے تھے کہ ڈیرہ اللہ یار بائی پاس ممل کے مقام پر انکی اسکواڈ کی گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں آر آر جی کے2اہلکار سفر خان ڈومکی سکنہ ڈیرہ مراد جمالی اور غلام فرید بگٹی سکنہ شاہی چوکی موقع پر ھلاک ، جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت ضلعی افسران فوری طورپر جایے حادثہ پہنچ گئے واقع میں ہلاک ہونے اور زخمیوں کو فوری طورپر لیبر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا گیا ، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے سی ایم ایچ شال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ واقع میں جانبحق ہونے والے اہلکاروں کی نعشیں ان کے علاقوں کو روانہ کر دی گئی جہاں انکی سرکاری اعزاز کے ساتھ انکی تدفین کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز