شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںشال قابض پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے...

شال قابض پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال سبزل روڈ سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد نصیر الدین کے بیٹے ریحان بزدار کو 24 اگست کی رات تقریباً ایک بجے سبزل روڈ شال سے جبری لاپتہ کر دیا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق گمشدگی کے بعد سے اُن کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے، جس کے باعث خاندان شدید کرب اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں فوری بازیاب کرکے خاندان کی بے چینی دور کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز