حب ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو ہفتے کی رات پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ۔
تفصیلات کےمطابق، شاہ نواز ولد حاتم بلوچ، جو ضلع آواران کے علاقے ٹوبہ کاڈ جھاؤ کے رہائشی ہیں، 31 اگست کی رات کو ہسپتال سے واپسی پر حب چوکی کے قریب روکے گئے۔ انہیں پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔
اسی رات، عنایت بلوچ ولد بشام، جو ضلع کیچ کے علاقے ڈنڈار مادگ کلات سے تعلق رکھتے ہیں اور محنت مزدوری کرتے ہیں، کو بھی حب چوکی کے بھوانی علاقے میں ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔
اہلخانہ نے انکی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔


