ہرنائی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقے سپین تنگ زرد میں آج صبح چار بے نامعلوم مسلح افراد نے ایک موبائل ٹاور کے مشینری کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں ٹاور تباہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اج صبح چار بجے نامعلوم مسلح افراد نے ہرنائی علاقے سپین تنگی زرد کے مقام پر قائم ایک موبائل ٹاور کے مشینری پر حملہ کرکے اسے نظر آتش کردیا۔ حملے کے نتیجے میں ٹاور مشینری سمیت تباہ ہوکر ناکارہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے جاسوس ٹاور نصب کرنے کی وجہ سے ان ٹاوروں کو اکثر آزادی پسند تنظیمیں نشانہ بناتی ہیں۔ البتہ آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


