پسنی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پسنی میں رات گئے دو بجے کے قریب کرولا گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں آصف لقمان نامی نوجوان موقع پر جانبحق ،جبکہ ان کا ساتھی زخمی ہوا، جنہیں علاج کے لیے کراچی لے جایا گیا۔
متوفی کا تعلق تربت چاہسر سے ہے، جو اپنی گاڑی میں تربت آرہے تھے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ حادثہ کیسے پیش آیاتھا ۔


